کامن ویلتھ گیمز کی میڈلسٹ قومی ویٹ لفٹنگ ٹیم وطن واپس پہنچ گئی

کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان ویٹ لفٹنگ ٹیم نے 2 برانز میڈل حاصل کیئے


Sports Reporter April 13, 2018
کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان ویٹ لفٹنگ ٹیم نے 2 برانز میڈل حاصل کیئے،فوٹو:فائل

کامن ویلتھ گیمز کی میڈلسٹ قومی ویٹ لفٹنگ ٹیم وطن واپس پہنچ گئی، علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ لاہور پر کھلاڑیوں کا شاندار استقبال کیا گیا۔

کامن ویلتھ گیمز میں 2 برانز میڈل حاصل کرنے والی پاکستان ویٹ لفٹنگ ٹیم کا علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ لاہور پر فیڈریشن کے عہدیداروں اور شائقین کی کثیر تعداد نے کھلاڑیوں کا شاندار استقبال کیا۔ کامن ویلتھ گیمز میں قومی ویٹ لفٹر طلحہ طالب نے 62 کلوگرام اور محمد نوح دستگیر بٹ نے105 کلوگرام کیٹگریز کے مقابلوں میں کانسی کے تمغے حاصل کئے تھے۔

سات رکنی قومی ویٹ لفٹنگ ٹیم کے دستہ میں عبدالغفور (56 کلوگرام)، طلحہ طالب (62 کلوگرام)، ابو سفیان (69 کلوگرام) اور محمد نوح دستگیر بٹ (105 کلوگرام) کے مقابلوں میں شریک ہوئے، ان کے علاوہ کوچز علی اسلم چوہدری اور محمد الیاس بٹ بھی ہمراہ تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں