تمام امیدواروں کوسیکیورٹی گارڈزرکھنے کی اجازت دی جائے شرجیل میمن
الیکشن کمیشن قانون سے بالاترنہیں،سابق وزیراعلیٰ سے سیکیورٹی واپس لینا قابل مذمت ہے
پیپلزپارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات شرجیل انعام میمن نے اپنے بیان میں پی پی پی سندھ کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے سیکیورٹی واپس لینے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔
انھوں نے کہا کہ سید قائم علی شاہ کوسندھ اسمبلی میں پاس ہونے والے قانون کے تحت سیکیورٹی دی گئی تھی، الیکشن کمیشن قانون سے بالاتر نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ پنجاب میں شریف خاندان کے پاس 761 سیکیورٹی اہلکار موجود ہیں ،یہ چیز تو الیکشن کمیشن کو نظر نہیں آتی ہے ۔
انھوں نے کہا کہ تمام امیدواروں کو لائنسس والااسلحہ اور سیکیورٹی گارڈز رکھنے کی اجازت دی جائے ۔انھوں نے کہا کہ اگر اجازت نہیں دی گئی تو کسی بھی نقصان کی ذمے داری الیکشن کمیشن اورمحکمہ داخلہ پر عائد ہوگی۔