سیکیورٹی فورسز کا بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آپریشن 6 دہشتگرد گرفتار

گرفتار دہشت گرد پولیو اور پولیس پر حملوں میں ملوث ہیں، آئی ایس پی آر


April 13, 2018
گرفتار دہشت گرد پولیو اور پولیس پر حملوں میں ملوث ہیں، آئی ایس پی آر - فوٹو: فائل

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے مخلتف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 6 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں چمن ، سریاب اور پشین کے علاقوں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائی کی جس میں 6 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا ۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق گرفتار کیے گئے دہشت گرد ڈیرہ مراد جمالی میں پولیو ٹیم اور پولیس پر حملوں میں ملوث ہیں جب کہ دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود کا ذخیرہ، ڈیٹونیٹرز ، دھماکہ خیزمواد، راکٹس اور بارودی سرنگیں برآمد ہوئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں