ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 375 ملین ڈالر قرض دے گا
27.5 کروڑ ڈالر پنجاب میں آبپاشی کی خدمات میں بہتری اور 10 کروڑ ڈالر نجی سرکاری شراکت بڑھانے کے لیے دیے جائیں گے
پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک نے جمعہ کو 375 ملین ڈالر مالیت کے 2 معاہدوں پر دستخط کردیے جس کے تحت پنجاب میں آبپاشی کی خدمات میں بہتری کے ساتھ نجی سرکاری شراکت داری کو فروغ دیا جائے گا۔
معاہدوں پر کنٹری ڈائریکٹر اے ڈی بی برائے پاکستان ژیاؤ ہونگ یانگ اور اقتصادی امور ڈویژن کے سیکریٹری سید غضنفر عباس جیلانی نے دستخط کیے۔ بینک کی کنٹری ڈائریکٹر نے معاہدے پر دستخط کے بعد کہاکہ اس سرمایہ کاری سے نیا خریف سیزن نظام آبپاشی تعمیر اور صوبے میں پی پی پیز کو مزید ڈیولپ کیا جائے گا۔ آبپاشی کا منصوبہ دریائے سندھ کے نظام آبپاشی کا حصہ بن جائے گا جس سے زرعی پیداوار میں اضافہ ہوگا اور متعلقہ علاقے کے کاشت کار گھرانوں کو براہ راست فائدہ پہنچے گا۔
پی پی پی پروجیکٹ سے صوبائی حکومت کی اہم انفرا اسٹرکچر کو بہتر بنانے اور خدمات کی فراہمی کے لیے استعداد میں اضافہ ہوگا۔ 275 ملین ڈالر کے جلال پور اری گیشن پروجیکٹ سے دریائے جہلم سے پانی لے کر جہلم اور خوشاب کے اضلاع میں سطحی نظام آب پاشی تیار کیا جائے گا، پروجیکٹ کے ذریعے 68 ہیکٹر کی کم پیداواری اور بارانی اراضی کو اریگیٹڈ فارم لینڈ میں تبدیل کیا جائے گا جس سے 3لاکھ 84ہزار افراد کو فائدہ ہوگا۔
ایشیائی ترقیاتی بینک اور حکومت پنجاب کو اس پروجیکٹ کو موثر بنانے کی پلاننگ میں کم وبیش 6 سال لگے، آبپاشی کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے لیے اس اسکیم کو پہلی بار کنٹری پارٹنرشپ اسٹریٹجی 2009-13 میں شامل کیا گیا تھا۔ اس نظام آبپاشی میں پانی لینے کا اسٹرکچر، 117 کلومیٹر کی کینال، شاخیں، چھوٹی نہریں، کراس ڈرینج اسٹرکچر، فلڈ کیریئر چینلز اور متعلقہ ڈھانچہ شامل ہے، اس کے ذریعے جدید ٹیکنالوجی اور بہترین طریقوں جیسے لیزر لینڈ لیولنگ اور ہائی ایفیشنسی اری گیشن نظام متعارف کرائے جائیں گے یہ پروجیکٹ 6 ہزار کاشت کار گھرانوں کی استعداد میں بھی اضافہ کرے گا۔
ایشیائی ترقیاتی بینک اور پاکستان نے 100 ملین ڈالر کے ایک اور معاہدے پر بھی دستخط کیے جس کے ذریعے پنجاب میں نجی سرکاری شراکت کو فروغ دیا جائے گا تاکہ پی پی پیز میں زیادہ نجی شراکت کو متحرک اور منصوبوں کو تجارتی طور پر قابل عمل بنانے کے مقصد سے صوبائی حکومت کے فنڈ کو سپورٹ کیا جائے۔
یہ منصوبہ متعدد شعبوں میں پی پی پی پروجیکٹس کی ڈیولمپنٹ و ڈیلیوری کو بہتر بنا کر حکومت کی پائیدار اور مالی طور پر منظم پی پی پی پروجیکٹس کے جائزے، تیاری و نفاذ کی اہلیت بڑھائے گا۔
یاد رہے کہ برطانوی حکومت اپنے محکمہ بین الاقوامی ترقی (ڈی ایف آئی ڈی) کے ذریعے 19.6 ملین ڈالر کی گرانٹ اور 4 ملین ڈالر کی تکنیکی امداد سے پی پی پی پروجیکٹ کی مدد کر رہی ہے۔ منصوبے کی مجموعی لاگت 219.6 ملین ڈالر ہے جس میں سے 100 ملین ڈالر پنجاب حکومت فراہم کرے گی۔