بھارتی عدالت سے 2 پاکستانیوں کو 10 10 سال قید کی سزا

دونوں پاکستانیوں کو تحریک طالبان سے تعلق کے الزام میں سزا سنائی گئی ہے، بھارتی میڈیا


خبر ایجنسی April 14, 2018
دونوں پاکستانیوں کو تحریک طالبان سے تعلق کے الزام میں سزا سنائی گئی ہے، بھارتی میڈیا۔ فوٹو:فائل

بھارتی ریاست اترپردیش میں لکھنو کی خصوصی عدالت نے 2 پاکستانیوں کو 10، 10 سال قید کی سزا سنا دی۔

بھارتی ریاست اترپردیش میں لکھنو کی خصوصی عدالت نے 2 پاکستانیوں کو 10، 10 سال قید کی سزا سنا دی جن میں عبدالولید عرف مرتضیٰ افروز اور فہیم عرف محمد ادریس عرف سلام شاداب خان کا تعلق کراچی سے ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں پاکستانیوں کو تحریک طالبان سے تعلق کے الزام میں سزا سنائی گئی ہے۔ ریاستی پولیس کے انسداد دہشت گردی دستے (اے ٹی ایس) نے گزشتہ روز گورکھپور ریلوے اسٹیشن کے قریب سے انھیں گرفتار کیا تھا۔

تفتیشی کارروائی کے بعد عدالت کے حوالے کر دیا گیا جس پر عدالت نے انھیں دہشت گردی کے الزام میں سزا سناکر جیل بھیج دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں