وزارت بین الصوبائی رابطہ کا 3 ارب 40 کروڑ کا بجٹ منظور

جاری 11 منصوبوں کیلیے 2 ارب 7 کروڑ، غیر منظور شدہ 15 منصوبوں کیلیے 1.24 ارب طلب۔


Zulfiqar Baig April 14, 2018
جاری 11 منصوبوں کیلیے 2 ارب 7 کروڑ، غیر منظور شدہ 15 منصوبوں کیلیے 1.24 ارب طلب۔فوٹو: فائل

ISLAMABAD: وفاقی حکومت نے وزارت بین الصوبائی رابطہ کی جانب سے مالی سال کے بجٹ 2018-19 کیلیے 3 ارب 40 کروڑ 11 لاکھ 85 ہزار روپے کی منظوری دے دی۔

باخبر ذرائع کے مطابق وزارت کے جاری 11 منصوبے جن کی مالیت 2 ارب 7 کروڑ، 15 لاکھ 44 ہزار روپے، پاکستان اسپورٹس بورڈ غیر منظورشدہ 15 منصوبوں لاہور، کراچی، کوئٹہ، پشاور مین ہاکی ٹرف اور پاکستان سپورٹس بورڈ میں زیر تعمیر بائیو مکینیکل لیب ،کراچی کوئٹہ اور پشاورمیں زیرتعمیرباکسنگ جمنزیم جنکی مالیت ایک ارب 24 کروڑ 16 لاکھ چالیس ہزار روپے لاگت طلب کئے گے تھے جبکہ وزارت بین الصوبائی رابطہ میں قائم مختلف سیکشنزکوای لنک کرنے والے اور وزارت میں جدید ترین ڈیٹابنک کیلئے اٹھ کروڑ80 لاکھ منظوری کیلئے پیش کیے گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں