دہشت گردی سے امن کو سنگین خطرات لاحق ہیں ملیحہ لودھی

پاکستان نے جرات سے مقابلہ کرتے ہوئے دہشت گردوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا، پاکستانی مندوب


خبر ایجنسی April 14, 2018
پاکستان نے جرات سے مقابلہ کرتے ہوئے دہشت گردوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا، پاکستانی مندوب۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہاہے کہ دہشت گردی سے امن وامان کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔

نیو یارک میں پاکستان اور ناروے کی جانب سے نوجوان اور انسداد دہشت گردی کے موضوع پر تقریب منعقد ہوئی جس میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اورمختلف ممالک کے سفیروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ملیحہ لودھی نے کہاہے کہ دہشت گردی سے امن وامان کو سنگین خطرات لاحق ہیں جب کہ عالمی برادری کی توجہ کے باوجود دہشت گردی ایک چیلنج ہے۔

ملیحہ لودھی نے بتایا کہ پاکستان نے دنیا بھر میں سب سے زیادہ انسداد دہشت گردی کیمپ قائم کیے، پاکستان نے جرات سے مقابلہ کرتے ہوئے دہشت گردوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں