ملک بھر میں شب معراج عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی

رات گئے تک مساجد میں ذکر کی محافل جاری رہیں۔ گھروں میں بھی محافل کا اہتمام کیا گیا۔

رات گئے تک مساجد میں ذکر کی محافل جاری رہیں۔ گھروں میں بھی محافل کا اہتمام کیا گیا۔ فوٹو : فائل

ملک بھر میں شب معراج انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔


شب معراج کے حوالے سے چھوٹے بڑے شہروں میں مساجد میں خصوصی پروگرام ترتیب دیے گئے جن میں آئمہ اور مفتیان کرام نے واقعہ معراج کا فلسفہ بیان کیا اور اس واقعے کی فضیلت پر روشنی ڈالی۔

رات گئے تک مساجد میں ذکر کی محافل جاری رہیں۔ گھروں میں بھی محافل کا اہتمام کیا گیا، رات بھر نوافل اد ا کیے جاتے رہے جب کہ نماز جمعہ کے اجتماعات میں بھی علمائے کرام کے خطاب کا موضوع واقعہ معراج رہا۔
Load Next Story