کمسن بچہ پانی کی بالٹی میں گر کر ہلاک

متوفی بچہ گھر میں کھیلتے ہوئے گھر کے صحن میں پانی سے بھری ہوئی بالٹی میں گرگیا، ریسکیو حکام


Staff Reporter April 14, 2018
متوفی بچہ گھر میں کھیلتے ہوئے گھر کے صحن میں پانی سے بھری ہوئی بالٹی میں گرگیا، ریسکیو حکام۔ فوٹو: فائل

ہاکس بے کے قریب مشرف کالونی کے مکان میں 4 سالہ کمسن بچہ پانی سے بھری بالٹی میں گرکر ہلاک ہو گیا۔

موچکو تھانے کی حدود ہاکس بے کے قریب مشرف کالونی میں مکان سے ایک کمسن بچے کی لاش ملی ہے جسے فوری طورپر مرشد اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں متوفی بچے کی شناخت 4 سالہ ثاقب ولد ماجد کے نام سے کر لی گئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق متوفی بچہ گھر میں کھیلتے ہوئے گھر کے صحن میں پانی سے بھری ہوئی بالٹی میں گرگیا اور متوفی بچے کے اہلخانہ اسے گھر کے باہر تلاش کرتے رہے اور جب متوفی بچے کے اہلخانہ نے گھر میں اس کی تلاش کی تو بچہ پانی سے بھری بالٹی میں اوندھے منہ پڑا تھا جسے فوری طور پر مرشد اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کردی موچکو پولیس نے واقعے سے لا عملی ظاہر کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں