شاہ زیب قتل کیس مزید 5گواہوں کے نام واپس لے لیے گئے

اب تک 27گواہوں کوغیرضروری قرار دے کر خارج کیا جاچکا ہے.

اب تک 27گواہوں کوغیرضروری قرار دے کر خارج کیا جاچکا ہے. فوٹو: فائل

شاہ زیب قتل کیس میں استغاثہ کا پراسرار رویہ تاحال جاری ہے،جمعرات کواسپیشل پبلک پراسیکیوٹر نے مزید 5گواہوں کو غیرضروری قراردیتے ہوئے عدالت سے درخواست کی کہ ان کے نام گواہوں کی فہرست سے خارج کردیے جائیں۔


اس طرح ابتک 27گواہوں کوغیرضروری قرار دے کر خارج کیا جاچکا ہے، عدالت نے درخواست منظورکرتے ہوئے سماعت جمعے کیلیے ملتوی کردی ، جمعرات کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج غلام مصطفی میمن کی عدالت میں ملزمان شاہ رخ جتوئی ،سجاد تالپور ،سراج تالپوراور غلام مصطفی لاشاری کو سینٹرل جیل سے پیشی کے لیے لایا گیا اس دوران استغاثہ کے گواہ بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے، سماعت کے آغاز پرپبلک پراسیکیوٹرمنتظر مہدی نے 5 گواہوں کوغیر ضروری قراردے کرمقدمے سے خارج کرنے کی درخواست دی۔

انھوں نے عدالت کو بتایا کہ شیخ کلیم، شاہدصمد، صمدانی اسپتال کے ڈاکٹر فیصل صمدانی، انچارج برتھ اینڈ ڈیتھ سیکشن جمشید ٹاؤن اور سب انسپکٹر عبداالغفار کی گواہی مقدمے کے لیے غیرضروری ہے اور مذکورہ گواہوں کا بیان قلمبند کرنے سے فاضل عدالت اورمقدمے کا وقت ضائع ہوگا لہذاان گواہوں کوغیر ضروری قراردیتے ہوئے مقدمے سے خارج کیا جائے تاکہ اہم گواہان کے بیانات جلد از جلد قلمبند کیے جاسکیں،عدالت نے استغاثہ کی درخواست منظورکرلی۔

Recommended Stories

Load Next Story