بونسائی آرٹ

ان پودوں کو 2 سے 3 فٹ تک نشوونما کے لیے ضروری دیکھ بھال اور ماحول فراہم کیا جاتا ہے۔


April 14, 2018
ان پودوں کو 2 سے 3 فٹ تک نشوونما کے لیے ضروری دیکھ بھال اور ماحول فراہم کیا جاتا ہے۔ فوٹو: فائل

بونسائی، ایک دل چسپ اور خوب صورت آرٹ ہے جس کا ایک عام مقصد تو گھر یا دفاتر کے کمروں کی خوب صورتی میں اضافہ کرنا ہے، لیکن یہ ماحول کو صاف رکھنے اور درختوں کی حفاظت اور ان کی دیکھ بھال کا شعور اجاگر کرنے کا بھی ذریعہ ہے۔

یہ جاپانی آرٹ ہے اور اس میں ''بون'' کے معنی ٹرے یا کوئی برتن جب کہ ''سائی'' کے معنی شجرکاری کے ہیں۔ ان دونوں کے ملاپ سے لفظ بونسائی بنا ہے۔ بنیادی طور پر بونسائی پودوں کی آرائش کا ایک طریقہ ہے جس میں کچھ خاص قسم کے پودوں کو کاٹ چھانٹ کر انہیں چھوٹے چھوٹے پودوں کی شکل دے دی جاتی ہے اور ایک چھوٹے گملے یا برتن میں خوب صورتی سے اس طرح رکھا جاتا ہے کہ ان کی اضافی نشوونما رک جاتی ہے۔

یہ بونے درخت بہت خوب صورت لگتے ہیں۔ ان پودوں کو 2 سے 3 فٹ تک نشوونما کے لیے ضروری دیکھ بھال اور ماحول فراہم کیا جاتا ہے اور کاٹ چھانٹ کر خوب صورت شکل دے دی جاتی ہے۔ انہیں گملوں کے علاوہ مٹی کے برتنوں میں بھی رکھا جاسکتا ہے اور یہ گملے یا برتن آپ اپنے کمروں میں بھی رکھ سکتے ہیں۔ یہ پودے پھل اور پھول دار بھی ہو سکتے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں