اللہ ایساوقت نہ لائے کہ میں کسی کے ٹکٹ کا محتاج ہوں چوہدری نثار

اپنی 35 سالہ سیاسی زندگی میں نہ پہلے کبھی پارٹی ٹکٹ کی درخواست کی اور نہ ہی آئندہ کروں گا، چوہدری نثار


ویب ڈیسک April 14, 2018
ٹکٹ دینے یا نہ دینے کا سوال اس وقت پیدا ہوتا ہے جب کوئی اس کا طلبگار ہو، چوہدری نثار : فوٹو: فائل

سابق وزیرِداخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ 35 سالہ سیاسی زندگی میں کبھی ٹکٹ کی درخواست نہیں کی اور اللہ ایسا وقت ہی نہ لائے کہ میں کسی کے ٹکٹ کا محتاج ہوں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کی طرف سے سابق وفاقی وزیرچوہدری نثار کو ٹکٹ دینے یا نہ دینے کے حوالے سے رہنما مسلم لیگ (ن) مریم نواز کے بیان پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ میں نے کب کسی سے ٹکٹ مانگا ہے کہ ہردوسرے روز مجھے آئندہ انتخابات میں ٹکٹ دینے یا نہ دینے کے حوالے سے بیان داغ دیا جاتا ہے، ان کے بیانات سے ایسا لگتا ہے کہ موجودہ وقت میں پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ مجھے ٹکٹ دینے یا نہ دینے سے منسوب ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: مریم نواز کی تیز زبان کے باعث پارٹی بند گلی میں جا رہی ہے

چوہدری نثار نے کہا ہے کہ ٹکٹ دینے یا نہ دینے کا سوال اس وقت پیدا ہوتا ہے جب کوئی اس کا طلبگار ہو، میں نے اپنی 35 سالہ سیاسی زندگی میں نہ تو پہلے کبھی ٹکٹ کی درخواست اور نہ ہی آئندہ کروں گا، اللہ ایسا وقت ہی نہ لائے کہ میں کسی کے ٹکٹ کا محتاج ہوں۔ میری طاقت اللہ تعالیٰ پر ایمان اور حلقے کے عوام کا اعتماد ہے جو 1985 سے میرے ساتھ رہا اور امید ہے کہ یہ ساتھ ہمیشہ رہے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |