سری دیوی کو نیشنل ایوارڈ سے نوازنے پر بھارت میں نیا تنازع کھڑا ہوگیا

سری دیوی کو ایوارڈ صرف اس لیے دیا گیا کیونکہ ان کی موت واقع ہوچکی ہے، سربراہ نیشنل ایوارڈ جیوری


ویب ڈیسک April 14, 2018
سری دیوی کو ایوارڈ صرف اسلیے دیا گیا کیونکہ ان کی موت واقع ہوچکی ہے؛ فوٹوفائل

آنجہانی اداکارہ سری دیوی کو نیشنل ایوارڈ دئیے جانے پر بھارت میں تنازع کھڑا ہوگیا نیشنل ایوارڈ جیوری ممبرز کے سربراہ نے اداکارہ کو ایوارڈ دئیے جانے کی سخت مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دوسری اداکاراؤں کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے۔

گزشتہ روز بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں 65 ویں نیشنل فلم ایوارڈز کا اعلان کیا گیا جس میں آنجہانی اداکارہ سری دیوی کو فلم ''موم'' کیلئے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیاگیا، تاہم سری دیوی کو نیشنل ایوارڈ دئیے جانے پر شوبز کے کچھ حلقوں کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آرہاہے جن میں نیشنل ایوارڈ جیوری ممبرز کے سربراہ اور سری دیوی کے قریبی ساتھی شیکھر کپور بھی شامل ہیں۔

شیکھر نے سری دیوی کو نیشنل ایوارڈ دئیے جانے کی سخت الفاظ میں مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں انہیں ایوارڈ دئیے جانے کے سخت خلاف تھا۔ رپورٹس کے مطابق شیکھر نے جیوری ممبرز سے کہا تھا کہ سری دیوی کو یہ ایوارڈ نہیں ملنا چاہیئے جب کہ انہوں نے ایوارڈ کیلئے نامزد تمام اداکاراؤں کی فہرست دیکھی اور ان کے بارے میں انتظامیہ سے بات بھی کی اس کے علاوہ انہوں نے فہرست سے سری دیوی کا نام ہٹانے کا مطالبہ بھی کیا تاہم جیوری ممبرزنے سری دیوی کے نام کو ہی ووٹ دیا جس کے بعدبار بار ان کا نام سامنےآیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: موت کے بعد سری دیوی کیلئے ایوارڈ

شیکھر کپور کا کہنا ہے کہ جیوری ممبرز میں وہ واحد فرد تھے جنہوں نے سری دیوی کو ایوارڈ دئیے جانے کی مخالفت کی جب کہ ان کا ماننا ہے کہ سری دیوی کو ایوارڈ صرف اس لیے دیا گیا کیونکہ ان کی موت واقع ہوچکی ہے اورلوگوں کے جذبات سری دیوی کے ساتھ جڑے ہیں، لہٰذا انہیں ایوارڈ ہمدردی کی بنیاد پر دیا گیا، اس طرح ان اداکاراؤں کے ساتھ ناانصافی کی گئی ہے جو طویل عرصے سے انڈسٹری میں کام کررہی ہیں اور اس اعزاز کی حقدار ہیں۔

واضح رہے کہ سری دیوی کے ساتھ آنجہانی اداکار ونود کھنا کو بھی فلم انڈسٹری میں گراں قدر خدمات انجام دینے کیلئے ''داداصاب پھالکے''ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ ایوارڈ دینے کی تقریب 3 مئی کو نئی دہلی میں منعقد کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں