کراچی رینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن متعدد افراد گرفتار اسلحہ برآمد
فرنٹیئر کالونی سے 9 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کرچھوٹے بڑے 73 ہتھیار اور بڑی تعداد میں گولیاں برآمد کرلی گئیں
فرنٹیئر کالونی اور فلک ناز پلازہ میں رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن کرکےکئی افراد کوحراست میں لے کر بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔
جرائم پیشہ افراد کے خلاف رینجرز کی کاروائیاں جاری ہیں ، جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب رینجرز کی بھاری نفری نے فرنٹیئر کالونی میں ٹارگٹڈ آپریشن کیا، جس میں علاقے کی ناکہ بندی کرکے گھرگھرتلاشی لی گئی، آپریشن میں رینجرز کے 800 اہلکاروں نے حصہ لیاجن میں خواتین اہلکار بھی شامل تھیں جبکہ سراغ رساں کتوں کی مدد بھی لی گئی۔
فرنٹیئر کالونی میں آپریشن کے دوران 9 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کرچھوٹے بڑے 73 ہتھیار اور بڑی تعداد میں گولیاں برآمد کرلی گئیں ، رینجرز کے مطابق زیر حراست میں لئے گئے 2 افراد میٹروول میں 2 بینک ڈکیتیوں میں بھی ملوث ہیں۔
دوسری جانب جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر شارع فیصل پر واقع فلک ناز پلازہ کا بھی محاصرہ کرکے جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری کیلئے فلیٹوں میں چھاپہ مار کارروائیاں کی گئیں اس دوران بدنام زمانہ بھتہ خور بادشاہ خان سمیت 15 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے 17 ٹی ٹی، 2 ریوالور،7 رائفل،2 رپیٹر،ایک سیون ایم ایم،ایک کٹر،ایک دوربین سمیت دیگر سامان برآمد کرلیاگیا۔