ججز نظربندی کیس پرویز مشرف کی 18 اپریل تک عبوری ضمانت منظور

پرویز مشرف کو دوران تفتیش مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی


ویب ڈیسک April 12, 2013
پرویز مشرف کو دوران تفتیش مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی۔ فوٹو: فائل

ججزنظربندی کیس میں سابق صدر پرویزمشرف کی عبوری ضمانت 18 اپریل تک منظورکرلی گئی ہے۔

جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی سربراہی میں اسلام آبادہائی کورٹ میں ججز تقرری کیس کی سماعت ہوئی، اس موقع پر عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کی 18 اپریل تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 5 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

دوران سماعت پرویز مشرف کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سیکیورٹی خطرات ہیں اس لیے پرویز مشرف کو پیش ہونے میں مشکلات کا سامنا ہے جس پر جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ریمارکس دیئے کہ ہم ان کے انتظار کے لیے نہیں بیٹھے ان کو پیش ہونا ہو گا، وقفہ عدالت کے بعد کیس کی سماعت کرتے ہوئے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے سابق صدر سے استفسار کیا کہ آپ اپنی ضمانت کے لئے سیشن کورٹ کیوں نہیں گئے جواب میں پرویز مشرف نے کہا کہ ہائیکورٹ کے پاس زیادہ اختیارات ہیں اسی لئے ہم ہائیکورٹ آئے ہیں، اس موقع پر جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کہا کہ پرویز مشرف کو دوران تفتیش مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

سابق صدر پرویز مشرف کی آمد کے موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے، پرویز مشرف اسلام آباد میں اپنے فارم ہاؤس سے ایک قافلہ کی صورت میں نکلے اس موقع پر شاہراہ اسلام آباد کے دونوں اطراف پولیس اور رینجرز کو تعینات کیا گیا تھا جبکہ مشرف کے اسکوارڈ میں سرکاری اور نجی سکیورٹی اہلکار شامل تھے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |