نوازشریف کے خلاف تمام اعتراضات مسترد این اے 120سے الیکشن لڑنے کی اجازت

پیپلزپارٹی کے امیدوارملک سہیل اورمیاں افتخار نے نوازشریف کے کاغذات منظورہونے پراعتراضات اٹھائے تھے


ویب ڈیسک April 12, 2013
پیپلزپارٹی کے امیدوارملک سہیل اورمیاں افتخار نے نوازشریف کے کاغذات منظورہونے پراعتراضات اٹھائے تھے،فوٹو فائل

الیکشن ٹریبنول نے مسلم لیگ (ن) کے صدر نوازشریف کے خلاف تمام اعتراضات مستردکرکے انہیں حلقہ این اے 120 سے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔

لاہورکے حلقے این اے 120 میں پیپلزپارٹی کے امیدوارملک سہیل اورمیاں افتخار نے نوازشریف کے کاغذات منظورہونے پر اعتراض داخل کیا تھا کہ نوازشریف اصغرخان کیس میں ڈیفالٹرہیں اس کے علاوہ وہ ایک آمر سے ڈیل کرکے بیرون ملک گئے اس لئے وہ صادق اور امین نہیں رہے جنہیں الیکشن ٹربیونل نے مسترد کرتے ہوئے نواز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے ہیں۔

دوسری جانب الیکشن ٹریبیونل نے این اے 71 میانوالی سےعمران خان کے خلاف عبید اللہ شادی خیل کے اعتراضات مسترد کئے جبکہ این اے 48 اسلام آباد سے فیصل سخی بٹ اورمخدوم جاوید ہاشمی کے کاغذات منظورکرلیے گئے۔

ملتان میں الیکشن ٹربیونل نے مسلم لیگ (ن) کی رہنما تہمینہ دولتانہ اوران کے بیٹے کےخلاف اعتراضات پر16 مارچ تک جواب طلب کرلیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |