غزہ میں اسرائیلی سرحد کے قریب دھماکا 4 فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج نے ٹینک سے گولے فائر کیے جو ایک گاڑی کو لگا، فلسطینی میڈیا


ویب ڈیسک April 14, 2018
دھماکے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے،فوٹو:رائٹرز

اسرائیلی سرحد کے قریب احتجاج کے مقام پر گاڑی میں دھماکے کے نتیجے میں 4 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق غزہ کی پٹی کے جنوب مشرقی حصے میں ایک گاڑی زوردار دھماکے سے تباہ ہوگئی جس کے بعد گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی اور سیاہ دھواں فضا میں دور دور سے دکھائی دیا۔

یہ دھماکا اسرائیلی سرحد سے چند سو میٹر کے فاصلے پر احتجاج کے مقام پر فلسطینی کیمپوں کے قریب پیش آیا جہاں گزشتہ 3 جمعے سے ہزاروں فلسطینی اپنے حقوق کے لیے اسرائیل کے خلاف احتجاج کے لیے جمع ہورہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہزاروں فلسطینیوں کے اسرائیل مخالف مظاہرے، 500 زخمی

وزارت صحت نے ایک بیان میں دھماکے سے 4 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس واقعے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

فلسطین کے بعض ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے ٹینک سے گولے فائر کیے جس میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، ٹینک کا گولہ لگنے سے گاڑی زور دار دھماکے سے تباہ ہوئی اور جانی نقصان ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں