ناسا نے 2021 میں انسان کو مریخ پر بھیجنے کی تیاری شروع کردی
ناسا ایک سیارچے کو کیپسول میں قید کر کے خلائی اسٹیشن بنانے کا منصوبہ بنا رہا ہے
KARACHI:
ناسا نے ایک منصوبہ شروع کیا ہے جس کے تحت 2021 میں انسان مریخ پر بھیجا جاسکے گا۔
مریخ پر جانے کی خواہش رکھنے والے افراد کے لیے اچھی خبرہے کہ امریکا نے انسان کو مریخ پر بھیجنے کی تیاری شروع کردی ہے، جس کے تحت ناسا ایک سیارچے کو کیپسول میں قید کر کے خلائی اسٹیشن بنانے کا منصوبہ بنا رہا ہے، فلوریڈا ناسا اسپیس سینٹر کے مطابق منصوبے پر 2.65 ارب ڈالر خرچ ہوں گے۔
امریکی صدر باراک اوباما نے انسان کو مریخ پر بھیجنے کے لئے ناسا کے حکام سے بات کی تھی جس کے بعد یہ منصوبہ شروع کیا گیا ہے ، 2021 سے 2025 کے درمیان انسان کی مریخ پر رسائی ممکن ہو سکے گی اور 2030 میں انسانی مشن مریخ پر جائے گا۔
مریخ پر انسان کا جانا ہمیشہ ایک خواب رہا ہے ، اب یہ خواب بھی پورا ہو جائے گا ، حکام کا کہنا ہے کہ اگر مریخ پر زندگی کی دریافت ہو گئی تو پھر انسان وہاں رہ بھی پائے گا۔