بلوچ قوم پرامن اور محب وطن قوم ہے سرفراز بگٹی

ملك سے تاہم باہر بیٹھے لوگ بلوچ قوم كے خیرخواہ نہیں، وزیراداخلہ بلوچستان

ملك سے تاہم باہر بیٹھے لوگ بلوچ قوم كے خیرخواہ نہیں، وزیراداخلہ بلوچستان - فوٹو : فائل

صوبائی وزیرداخلہ سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ بلوچ قوم پرامن اور محب وطن قوم ہے تاہم ملك سے تاہم باہر بیٹھے لوگ بلوچ قوم كے خیرخواہ نہیں ہیں۔


سوئی ایف سی سٹیڈیم میں سابق فراری كمانڈروں اور سرینڈر ہوكر قومی دھارے میں شامل ہونے والے فراریوں میں نقد رقوم كے تقسیم كے تقریب كا انعقاد ہوا جس میں مہمان خاص صوبائی وزیرداخلہ میر سرفراز بگٹی اور صوبائی وزیر تعلیم طاہر محمود تھے ۔ صوبائی وزیرداخلہ میر سرفراز بگٹی نے 106 فراریوں میں 1 كروڑ روپے سے زائد نقدرقم تقسیم كی۔

تقریب سے خطاب كرتے ہوئے صوبائی وزیرداخلہ میرسرفرازبگٹی کا کہنا تھا کہ قومی دھارے میں شامل ہونے والوں كو خوش آمدید كہتے ہیں، بلوچ قوم پرامن اور محب وطن قوم ہے لیکن ملك سے باہر بیٹھے لوگ بلوچ قوم كے خیرخواہ نہیں۔ انہوں نے كہا كہ سیكیورٹی فورسز كی قربانیوں اور مقامی لوگوں كے تعاون سے مكمل امن بحال ہوچكا ہے۔
Load Next Story