مسلم لیگق کے رہنما میرجان محمد جمالی کان لیگ میں شمولیت کا اعلان

محمود خان اچکزئی، سرداراخترمینگل اور دوسری قوم پرست جماعتوں کا انتخابات میں حصہ لینا خوش آئند ہے۔ میرجان محمد جمالی


ویب ڈیسک April 12, 2013
محمود خان اچکزئی، سرداراخترمینگل اور دوسری قوم پرست جماعتوں کا انتخابات میں حصہ لینا خوش آئند ہے۔ میرجان محمد جمالی۔ فوٹو فائل

سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ اورمسلم لیگ (ق) کے سینیئررہنما میرجان محمدجمالی نے مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔

کوئٹہ میں مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدرنواب ثناءاللہ زہری اورعبدالقادر بلوچ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے میرجان محمد جمالی نے کہا کہ وہ پی بی 25 جعفرآباد سے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑرہے تھے اوراب وہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوارہوں گے کیوں کہ مسلم لیگ (ن) اب صوبائی خود مختاری اورقوم پرستوں کو سمجھنے لگی ہے۔ انہوں نے کہا کہ محمود خان اچکزئی، سرداراخترمینگل اور دوسری قوم پرست جماعتوں کا انتخابات میں حصہ لینا خوش آئند ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں