وزیراعظم نے تنخواہوں اور پینشن میں 15 فیصداضافے کی منظوری دے دی

پے اینڈپنشن کمیٹی کوسفارشات کوجلدحتمی شکل دے کروفاقی کابینہ میںپیش کرنے کی ہدایت کردی


Irshad Ansari April 15, 2018
پرانے پنشنرزکااضافہ20فیصدکرنے اورگریڈ15تک میڈیکل الاؤنس میں500روپے اضافہ کی تجویزپربھی غور۔ فوٹو: فائل

CHENNAI: وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے آئندہ مالی سال 2018-19 کے وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہ ومراعات اورپنشن میں اضافے کی اصولی منظوری دیدی ہے۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ آئندہ بجٹ میںسرکاری ملازمین کی تنخواہوں وپنشن میں 15فیصد تک اضافے کاامکان ہے۔صوبوںکی طرزپروفاقی ملازمین کویوٹیلٹی الاونس کی فراہمی کااعلان بھی بجٹ میں متوقع ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت اعلی سطح کے اجلاس میںوزارت خزانہ کی ریگولیشن ڈپارٹمنٹ کے حکام نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میںسرکاری ملازمین کی تنخواہوں وپنشن میں اضافہ سے متعلق تیارکردہ ابتدائی تجاویز پر تفصیلی بریفنگ دی۔

وزارت خزانہ ذرائع کاکہنا ہے کہ پرانے پنشنرزکی پنشن میں 20فیصد اضافہ،گریڈ ایک تا 15کے ملازمین کومزید ریلیف فراہم کرنے کیلیے انکے میڈیکل الاونس میں 500روپے اضافہ کی تجویز بھی زیرغور ہے۔

آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں گریڈ ایک تا پندرہ کے ملازمین کیلیے میڈیکل الاؤنس 1500 روپے ماہانہ سے بڑھا کردو ہزارروپے ماہانہ کیے جانے کا امکان ہے، دفتری اوقات کے بعددیرتک دفاترمیں کام کرنیوالے ملازمین کو ملنے والے لیٹ سیٹنگ الاونس میں اضافہ کی تجویزبھی زیرغورہے۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ تنخواہوں وپنشن میں اضافہ کی حتمی منظوری بجٹ سے قبل ہونیوالے وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں دی جائیگی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔