
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بنی گالہ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں نگران وزیرا عظم کے ناموں کیلیے تحریک انصاف نے دو ناموں کی منظوری دی ہے۔ ان میں سابق چیف جسٹس تصدیق جیلانی اور سابق گورنر سٹیٹ بینک ڈاکٹر عشرت حسین شامل ہیں۔
ان ناموں کو اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ تک پہنچانے کی ذمہ داری شاہ محمود قریشی کو سونپی گئی ہے۔ شاہ محمود قریشی جلد خورشید شاہ سے ملاقات کرکے نام ان کے حوالے کریں گے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔