نگراں وزیراعظم کیلیے پی ٹی آئی نے تصدق جیلانی اور عشرت حسین کے نام دے دیے

ان ناموں کو اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ تک پہنچانے کی ذمہ داری شاہ محمود قریشی کو سونپی گئی ہے۔

ان ناموں کو اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ تک پہنچانے کی ذمہ داری شاہ محمود قریشی کو سونپی گئی ہے۔ فوٹو: فائل

تحریک انصاف نے نگران وزیراعظم کیلیے سابق چیف جسٹس تصدیق جیلانی اور سابق گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر عشرت حسین کے نام تجویز کیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بنی گالہ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں نگران وزیرا عظم کے ناموں کیلیے تحریک انصاف نے دو ناموں کی منظوری دی ہے۔ ان میں سابق چیف جسٹس تصدیق جیلانی اور سابق گورنر سٹیٹ بینک ڈاکٹر عشرت حسین شامل ہیں۔


ان ناموں کو اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ تک پہنچانے کی ذمہ داری شاہ محمود قریشی کو سونپی گئی ہے۔ شاہ محمود قریشی جلد خورشید شاہ سے ملاقات کرکے نام ان کے حوالے کریں گے۔

Load Next Story