مارگیج ری فنانسنگ کمپنی مئی میں کام شروع کردے گی

8بینکوں کے ساتھ شراکت داری،ایکیوٹی3 ارب 50 کروڑ روپے ہوجائے گی،چیئرمین


Business Reporter April 15, 2018
عالمی بینک نے14کروڑڈالرکی کریڈٹ لائن دیدی،لون ریٹ کم رکھاجائیگا،گفتگو۔ فوٹو: سوشل میڈیا

پاکستان مارگیج ری فنانسنگ کمپنی (پی ایم آر سی) کی 8 بینکوں کے ساتھ شراکت داری کے نتیجے میں پی ایم آر سی کی ایکیوٹی کی مجموعی مالیت3 ارب 50 کروڑ روپے ہوجائے گی۔

پی ایم آر سی کے چیئرمین رحمت علی حسنی نے معاہدے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پی ایم آر سی کی شکل میں پرائیویٹ پبلک پارٹنرشپ ہاؤسنگ کو نئی شکل دے گی، یہ متوسط و کم آمدنی کے حامل افراد کی ضروریات کو پورا کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ پی ایم آر سی میں نجی شعبے کے بینکوں کا حصہ 51 فیصد جبکہ سرکاری شعبے کے تحت نیشنل بینک اور ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن کا حصہ 49فیصد ہے۔

رحمت علی حسنی نے بتایا کہ عالمی بینک نے 140 ملین ڈالر کی کریڈٹ لائن دی ہے، پی ایم آر سی مئی 2018 سے کام کرنا شروع کردے گی اور اس کمپنی نے مارگیج لون کا ریٹ کم سے کم رکھنے کا ہدف بنایا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کمپنی جلد ہی مقامی مارکیٹ میں بانڈز کا اجرا کرے گی۔ پی ایم آرسی میں بطور شیئرہولڈرز معاہدے کرنے والے بینکوں میں نیشنل بینک، حبیب بینک لمیٹڈ، بینک الحبیب، ایچ بی ایف سی، الائیڈ بینک لمیٹڈ، عسکری کمرشل بینک، بینک الفلاح، سمٹ بینک اور یو بی ایل شامل ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں