مرجاؤں گا لیکن پی ایس پی میں نہیں جاؤں گا فاروق ستار

کارکنوں میں پروپیگنڈا کیاجارہاہےکہ میں اراکین کوخودپی ایس پی میں بھجوارہاہوں،فاروق ستار


ویب ڈیسک April 15, 2018
مجھےوقت دیں ، میں سپریم کورٹ کےچیف جسٹس سےملاقات کرناچاہتاہوں،فاروق ستار؛ فوٹوفائل

RAWALPINDI: سربراہ ایم کیوایم پاکستان کا کہنا ہے کہ میں مرجاؤں گا لیکن پی ایس پی یا کسی اور سیاسی جماعت میں نہیں جاؤں گا جیوں گا توایم کیوایم کے لیے اور مروں گا تو ایم کیوایم کے لیے۔

ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وفاداریاں تبدیل کرنے کا عمل بہت شدت کے ساتھ شروع کیاگیا ہے۔ دن رات پی ایس پی کےلوگ فون پر دھمکیاں بھی دیں، کسی کے ذریعےبلاوا بھیجیں، کسی سےملاقات بھی کرائی جائے 2018کے الیکشن سے کچھ ماہ پہلے ایسا ہو رہاہے، مجھےوقت دیں، میں سپریم کورٹ کےچیف جسٹس سےملاقات کرناچاہتاہوں۔

فاروق ستار نے کہا ہمارے اراکین کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں، غیرمتنازع سیاسی جدوجہدکےباوجودہم اذیت میں مبتلاہیں، تاثردیاجارہاہے کہ پارٹی کےتنازع کی وجہ سے لوگ پارٹی چھوڑکرجارہےہیں، کیامیں بھی ایم پی اے کےگھروں پرجاکر نظریے، مہاجرشہدا کا واسطہ دوں۔ 38،38سال سیاسی جدوجہد کرنیوالوں کی وفاداریاں تبدیل کرائی جارہی ہیں،اب اس طرح کام نہیں چلےگا، نشاط ضیاءبھائی کانام چل گیا تھا کہ وہ دوپہر ڈھائی بجے پی ایس پی جوائن کررہےہیں، مگر وہ ابھی میرے ساتھ کھڑے ہیں، ہم پی ٹی آئی، پی ایس پی اورپیپلزپارٹی سب کے لیے راستہ چھوڑنےکوتیارہیں۔

سربراہ ایم کیو ایم پاکستان نے کہا میں آرمی چیف کے پاس بھی جاؤں گا، جس کےلیےکہیں گے ہم اس کےلیے واک اووردے دیں گے،کراچی میں پتنگ اورایم کیوایم کوزبردستی ختم کیاجارہاہے، میں مر جاؤں گا لیکن پی ایس پی یا کسی اور سیاسی جماعت میں نہیں جاؤں گا، جیوں گا توایم کیوایم کے لیے اور مروں گا تو ایم کیوایم کے لیے۔ تنظیمی اختلاف کا بہانہ بنا کر سیاست کی جارہی ہے، بہادرآباد کے ساتھیوں کو بھی سیاست کا چسکا لگا ہواہے، کارکنوں میں پروپیگنڈا کیاجارہاہےکہ میں اراکین کوخودپی ایس پی میں بھجوارہاہوں، میں کسی ریاستی ادارے کی ساکھ کومتاثرنہیں کرناچاہتا، شبیراحمدقائم خانی اسی لیےبدظن ہوکرپی ایس پی میں گئے، شبیراحمدقائم قانی کےجاتےہی بلی تھیلےسےباہرآگئی، حاجی انور، کامران فاروق اپنی مرضی سےنہیں گئے، کچھ عناصرہمارےاراکین اسمبلی کی وفاداریاں تبدیل کروارہےہیں، 92میں بھی ایم پی ایز نےکہاتھاکہ انہیں دھمکیاں دی گئی تھیں اسلیےپارٹی چھوڑی۔

فاروق ستار نے کہا میں وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کانام تولوں گاہی نہیں کیونکہ وہ اپنی حکومت بچانےمیں لگےہیں، آگ لگےبستی میں عبداللہ رہےاپنی مستی میں، ہم فجرکی نمازاداکرکےحلفیہ بیان دےرہےہیں، جانیوالی اسمبلی کےساتھ یہ ہورہاہےتوآنیوالی اسمبلی کےساتھ کیاہوگا، اب ہمارے اہل خانہ کی خیرو عافیت کی ضمانت دی جائے، سب تحلیل کریں، میں اور خالد مقبول صدیقی سب کرتےہیں، انٹراپارٹی الیکشن کرالیں، آگے بڑھیں، یوں ہم سب کو اذیت میں مبتلانہ کریں، خواجہ اظہار الحسن نےگزشتہ 15 دن سے مجھے ایک فون نہیں کیا، آج توخواجہ اظہارالحسن بہادرآباد سے یہاں آجاتے۔

انہوں نے کہا کیوں یہ توقع کی جارہی ہے کہ ایم کیوایم پی ایس پی کےساتھ مل جائے، مہاجروں کی بچی کچی عزت بچانے کی کوشش کررہاہوں، میں سپریم کورٹ کےچیف جسٹس سےملاقات کرناچاہتاہوں، ہمارےاراکین کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں، تاثردیاجارہاہے کہ پارٹی کےتنازع کی وجہ سے لوگ پارٹی چھوڑکرجارہےہیں، یہ اشارےدیےجارہےہیں کہ پتنگ توختم ہوگئی، مستقبل کسی اورکاہے۔

فاروق ستار نے آج ہنگامی اجلاس طلب کرکے کارکنوں سے بھرپور شرکت کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے میں نے اپنی کشتیاں جلادی ہیں۔ آج میں نے مہاجروں اور مظلوموں کا مقدمہ آرمی چیف اور چیف جسٹس کی عدالت میں دائرکردیا، اب فیصلے کی گھڑی ہے اب کوئی فیصلہ کرنا ہے، کارکنان آج بھرپور انداز میں شرکت کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں