شارجہ کبڈی پریمیئرلیگ کے فائنل میں پاک بھارت ٹاکرا آج ہوگا
تمام کھلاڑی فٹ اور ورلڈ کپ کبڈی کے فائنل کی شکست کا بدلہ لینے کے لئے بے چین ہیں،سیکریٹری فیڈریشن رانا سرور
RAHIM YAR KHAN:
پہلی شارجہ کبڈی پریمیئرلیگ کے فائنل میں آج پاکستان اوربھارت کے کھلاڑی ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے۔
کبڈی کا یہ سنسنی خیزمقابلہ پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجے شروع ہوگا، کبڈی پریمیئرلیگ میں 4 ممالک کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ قومی ٹیم ایران کو37 کے مقابلے میں 63 پوائنٹس سے ہرا کر فائنل میں پہنچی ہے جبکہ بھارت نے سیمی فائنل میں میزبان ٹیم متحدہ ارب امارات کوشکست دی۔
دوسری جانب سیکریٹری فیڈریشن رانا سرور کا کہنا ہے کہ کہ تمام کھلاڑی فٹ اور ورلڈ کپ کبڈی کے فائنل کی شکست کا بدلہ لینے کے لئے بے چین ہیں۔