دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کیلئے 16 رکنی قومی ٹیم کا اعلان
قومی ٹیم آئرلینڈ کے خلاف پہلا ٹیسٹ 11 مئی کو کھیلے گی
انگلینڈ اور آئرلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچز کی سیریز کیلئے 16 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔
سرفراز احمد کی قیادت میں قومی ٹیم آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف 3 ٹیسٹ میچز کھیلے گی، دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کیلئے 16 رکنی ٹیم میں سرفراز احمد (کپتان) اظہرعلی، فخر زمان، امام الحق ، سمیع اسلم، بابراعظم، حارث سہیل، اسد شفیق، اصلاح الدین، سعد علی، حسن علی، شاداب خان، فہیم اشرف، محمد عامر، راحت علی اور محمد عباس شامل ہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : آئرلینڈ اورانگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز،تربیتی کیمپ کیلیے قومی ٹیم کا اعلان
قذافی اسٹیڈیم میں کیمپ کا پہلا مرحلہ ختم ہوچکا ہے جب کہ دوسرے مرحلے میں اب 16 رکنی ٹیم کا کیمپ 18 اپریل سے شروع ہوگا، قومی ٹیم 23 اپریل کو انگلینڈ روانہ ہوگی جہاں آئرلینڈ کے خلاف پہلا ٹیسٹ 11 مئی جب کہ 2 ٹیسٹ انگلینڈ کے خلاف کھیلے گی۔