اعلیٰ عدلیہ پر دباؤ ڈالنے کیلیے سسلین مافیا کے ہتھکنڈے ناقابل قبول ہیں عمران خان

تحریک انصاف عدلیہ اور قانون کی حکمرانی کے ساتھ ہے، عمران خان


ویب ڈیسک April 15, 2018
تحریک انصاف عدلیہ اور قانون کی حکمرانی کے ساتھ ہے، عمران خان فوٹو:فائل

DG KHAN: پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ اعلیٰ عدلیہ پر دباؤ ڈالنے کے لیے سسلین مافیا کے ہتھکنڈے ناقابل قبول ہیں۔

لاہور میں سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ اعلیٰ عدلیہ پر دباؤ ڈالنے کے لیے سسلین مافیا کے ہتھکنڈے جمہوری دور میں ناقابل قبول ہیں، تحریک انصاف عدلیہ اور قانون کی حکمرانی کے ساتھ ہے۔



واضح رہے کہ لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر نامعلوم افراد کی جانب سے 2 بار فائرنگ کی گئی، فائرنگ کے واقعات گزشتہ شب 10:45 اور آج صبح 9:45 منٹ پر پیش آئے۔ پولیس کی جانب سے تاحال حملے میں ملوث کسی شخص کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : سسلین مافیا کا لفظ حکومت کیلئے استعمال نہیں کیا

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں