سعودی عرب میں پاکستانی شہری کا زیادتی اورقتل کے جرم میں سر قلم
رواں سال امجد علی کول کی سزا کے بعد سعودی عرب میں سر قلم کئے جانے والی سزاؤں کی تعداد 33 ہو گئی۔
سعودی عرب میں ایک پاکستانی شہری کا خاتون سے زیادتی اور اس کے قتل کرنے کے جرم میں سر قلم کر دیا گیا ہے۔
سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے مطابق امجد علی کول نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد اس کا گلا گھونٹ کر اسے مار ڈالا اور اس کے بعد بھی وہ نقدی لے کر فرار ہو گیا تھا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق رواں سال امجد علی کول کی سزا کے بعد سعودی عرب میں سر قلم کئے جانے والی سزاؤں کی تعداد 33 ہو گئی، 2012 میں مختلف جرائم کا مرتکب پائے جانے والے 76 افراد کے سر قلم کئے گئے تھے۔
سعودی عرب کے قانون میں زیادتی، قتل، منشیات اسمگلنگ اور ڈاکے ڈالنے کا جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنائی جاتی ہے۔