خیبر پختونخوا حکومت کا بجٹ پیش نہ کرنے کا اعلان

مالی سال 2019 – 2018 کا بجٹ پیش کرنا نئی حکومت کا حق ہے، وزیرِاعلیٰ پرویزخٹک


ویب ڈیسک April 15, 2018
مالی سال 2019 – 2018 کا بجٹ پیش کرنا نئی حکومت کا حق ہے، پرویزخٹک ۔ فوٹو: فائل

آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے وزیرِاعلیٰ خیببرپختون خوا پرویز خٹک نے کا کہنا ہے کہ بجٹ نئی آنے والی حکومت کا حق ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختون خوا حکومت نے آئندہ مالی سال 2019- 2018 کا بجٹ پیش نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاورمیں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ جولائی میں عام انتخابات ہونے والے ہیں اور اگست میں نئی حکومت بھی آ چکی ہو گی، ہم سیاسی فائدے کے لئے صرف چند ماہ کا بجٹ پیش نہیں کر سکتے، مرکزی حکومت نے بجٹ دیا تب بھی ہم پیش نہیں کریں گے کیوں کہ مالی سال 2019 - 2018 کا بجٹ پیش کرنا نئی حکومت کا حق ہے۔۔

دوسری جانب پرویز خٹک کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران مسلم لیگ (ن) کے منحرف رہنما سلیم سیف اللہ نے تحریک انصاف کے ساتھ انتخابی معاہدہ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ قومی اسمبلی کی نشست پر آزاد حیثیت سے الیکشن لڑیں گےجس میں انہیں تحریک انصاف کی مکمل معاونت حاصل ہوگی جب کہ بدلے میرا پورا خاندان پی ٹی آئی کو جنوبی اضلاع میں صوبائی اسمبلی کے تین حلقوں میں تعاون فراہم کرے گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں