ملکی تاریخ میں پہلی بار انتخابات میں واٹر مارک بیلٹ پیپر استعمال ہوں گے
خصوصی واٹر مارک بیلٹ پیپرز کے لئے کاغذ فرانس سے خریدا جائے گا
آئندہ عام انتخابات میں واٹر مارک بیلٹ پیپر استعمال ہوں گے،یہ پہلا موقع ہے کہ ملکی تاریخ میں کسی بھی الیکشن میں واٹر مارک والے خصوصی بیلٹ پیپر استعمال کیے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق عام انتخابات 2018 کی تیاریوں کو حتمی شکل دی جارہی ہے اور اس سلسلے میں خصوصی طور پر واٹر مارک بیلٹ پیپرز کی چھپائی کی جائے گی، خصوصی واٹر مارک بیلٹ پیپرز کے لئے کاغذ فرانس سے خریدا جائے گا، یہ خصوصی پیپر جون 2018میں پاکستان کو فراہم کردیے جائیں گے جس کے بعد چھپائی کا عمل شروع ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: عام انتخابات کے لیے 20کروڑسے زائد بیلٹ پیپرز چھاپنے کا فیصلہ
ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے بیلٹ پیپرز کی خریداری اور چھپائی کے انتظامات کیلئے ایڈوانس رقم جاری کردی، بیلٹ پیپرز کی خریداری کیلئے 61 کروڑ 73 لاکھ روپے پرنٹنگ پریس کو جاری کیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق بیلٹ پیپرز کی خریداری اور چھپائی پر کل 1 ارب 20 کروڑ سے زائد اخراجات آئیں گے جس میں سے پرنٹنگ پریس کارپوریشن کو 15 اور پوسٹل پرننٹگ کو 11 کروڑ روپے جاری کیے جائیں گے۔