جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ کا واقعہ قابل مذمت ہےآئی ایس پی آر

ریاستی اداروں کے موثر کردار کے لیے تمام فریقین محفوظ فضا یقینی بنائیں،آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک April 15, 2018
امن و امان اور استحکام یقینی بنانے کے لیے کوششیں جاری رکھی جائیں گی، آئی ایس پی آر،فوٹو:فائل

پاک فوج نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق اعلیٰ عدلیہ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ کا واقعہ قابل مذمت ہے، ریاستی اداروں کے موثر کردار کے لیے تمام فریقین محفوظ فضا یقینی بنائیں۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ امن و امان اور استحکام یقینی بنانے کے لیے کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں؛ سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ

واضح رہے کہ لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن کی رہائش گاہ پر نامعلوم افراد کی جانب سے دو بار فائرنگ کی گئی، فائرنگ کے واقعات گزشتہ شب 10:45 اور آج صبح 9:45 منٹ پر پیش آئے، پولیس کی جانب سے تاحال حملے میں ملوث کسی شخص کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں