کنگنا نے سوشل میڈیا سے دوری کی وجہ بتا دی

میں اپنی زندگی میں اس کام کی تشہیر نہیں چاہوں گی جس میں میں نے کوئی کردار ادا نہیں کیا، کنگنا رناوت


ویب ڈیسک April 15, 2018
میں اپنی زندگی میں اس کام کی تشہیر نہیں چاہوں گی جس میں میں نے کوئی کردار ادا نہیں کیا،کنگنا (فوٹو: فائل)

بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے سوشل میڈیا سے دوری کی وجہ بتا دی۔

بالی ووڈ کے اداکار اور شخصیات اپنی اداکاری اور فلمی تشہیر کے لیے سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہیں دور عالمگیریت کی وجہ سے سوشل میڈیا نے مداحوں کو بھی اپنی اپنی پسندیدہ شخصیات کے قریب تر کردیا ہے یہی وجہ ہے کہ فلمی ستارے بھی اپنے مداحوں سے رابطے میں رہتے ہیں لیکن بالی ووڈ کوئن کنگنا رناوت نے بالآخر سوشل میڈیا سے دوری کی وجہ بتا دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی کنگنا رناوت کا کہنا تھا کہ میری سوشل میڈیا سے دوری کی بہت سی وجوہات ہیں لیکن میرے نزدیک سب سے اہم وجہ یہ ہے کہ اس کا استعمال وقت کا ضیاع ہے۔

کنگنا نے کہا کہ بہت سے لوگ مجھے اکاؤنٹ کھولنے کا کہتے ہیں کیوں کہ کچھ کمپنیز اپنی پروڈکٹس کی تشہیر کے لیے میرا سہارا لینا چاہتی ہیں کیوں کہ اُن کے نزدیک میرا سوشل میڈیا پر ہونا بہت ضروری ہے جو کہ میرے مطابق درست نہیں، میں اپنی زندگی میں اس کام کی تشہیر نہیں چاہوں گی جس میں میں نے کوئی کردار ادا نہیں کیا۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ میں ایسا ہرگز نہیں چاہتی کہ کوئی میری (سوشل میڈیا یا کسی اور پلیٹ فارم پر) نمائندگی کرتے ہوئے میری مصروفیات بیان کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |