شاہ سلمان نے عرب لیگ اجلاس کا نام ’بیت المقدس سمٹ‘ رکھ دیا

سعودی فرمانروا شاہ سلمان کا فلسطین کے لیے 200 ملین ڈالر امداد کا بھی اعلان


ویب ڈیسک April 15, 2018
عرب ممالک کے سربراہان کی اجلاس میں شرکت، (فوٹو:عرب میڈیا)

سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے عرب لیگ سربراہ اجلاس کا نام تبدیل کرکے 'بیت المقدس سمٹ' رکھ دیا۔

سعودی بادشاہ نے ظہران میں جاری عرب لیگ کے سربراہ اجلاس میں مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دینے اور امریکی سفارت خانے کی القدس منتقلی کی شدید مذمت کرتے مشرقی بیت المقدس کو فلسطین کا دارالحکومت برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔


شاہ سلمان نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے طور پر سمٹ کا نام تبدیل کرکے 'بیت المقدس سمٹ' رکھنے کے ساتھ ساتھ فلسطین کے لیے 200 ملین ڈالر امداد کا اعلان بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بیت المقدس کے بارے میں امریکی فیصلہ ناقابل قبول ہے، سعودی عرب

خیال رہے کہ 29 ویں عرب سمٹ لیگ کا باقاعدہ آغاز ہوچکا ہے جس میں شرکت کے لیے متعدد عرب ممالک کے سربراہان سعودی عرب کے شہر ظہران پہنچ چکے ہیں ان میں مصر کے صدر عبدالفتح السیسی، عراقی صدر فواد المعصوم، لبنانی صدر مشعل عون، سوڈانی صدر عمر حسن، اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم اور دیگر شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |