وزیراعظم دو روزہ سرکاری دورے پرسعودی عرب پہنچ گئے
دمام کے گورنر شہزادہ مسعود بن نائف السعود نے ہوائی اڈے پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا پرتپاک استقبال کیا
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی دو روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی دو روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے، وزیردفاع خرم دستگیر خان اورپاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ بھی ان کے ہمراہ ہیں۔
دمام کے گورنر شہزادہ مسعود بن نائف السعود نے ہوائی اڈے پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا پرتپاک استقبال کیا، وزیراعظم انسداد دہشت گردی کے لیے اسلامی ممالک کے فوجی اتحاد کی مشقوں کامعائنہ کریں گے۔
مشترکہ خلیج شیلڈ فوجی مشقوں کا دوسرا مرحلہ 24 ممالک کے اشتراک سے سعودی عرب میں شروع ہوا تاکہ اہم عالمی ممالک کے ساتھ دفاعی تعاون بڑھایاجائے۔
دورے کے دوران وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سعودی فرماں روا شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کریں گے۔