جی حضوری نہ کرنے والوں کو پارٹی میں سائیڈ لائن کر دیا جاتا ہے ماروی میمن کا ٹوئٹ

اختلاف رائے کرو تو باغی کا لقب دیا جاتا ہے اورکہا جاتا ہے کہ پارٹی سے نکل جاؤ، لیگی رہنما


ویب ڈیسک April 16, 2018
اختلاف رائے کرو تو باغی کا لقب دیا جاتا ہے اورکہا جاتا ہے کہ پارٹی سے نکل جاؤ، لیگی رہنما۔ فوٹو: فائل

MINGORA: چوہدری نثار کے بعد ن لیگی رہنما ماروی میمن نے بھی پارٹی پالیسی سے ناراضی کا اظہارکردیا ہے۔

ایک ٹویٹ میں ماروی میمن نے لکھا ہے کہ جی حضوری نہ کرنے والوں کو سائیڈ لائن کردیا جاتا ہے۔ اختلاف رائے کرو تو باغی کا لقب دیا جاتا ہے اورکہا جاتا ہے کہ پارٹی سے نکل جاؤ۔

خیال رہے کہ ماروی میمن اس سے پہلے بھی پارٹی پالیسیوں پر تنقید کر چکی ہیں اورآج کل اپنی قیادت سے ناراض نظر آتی ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں