24 اپریل کے بعد انتخابی فہرستیں منجمد تبدیلی نہیں ہوگی ڈی جی الیکشن کمیشن
ابتدائی انتخابی فہرست میں بلوچستان میں مرد رائے دہندگان 24 لاکھ 28 ہزار 370 ،خواتین 17 لاکھ،65 ہزار941 ہیں
الیکشن کمیشن کے ڈائریکٹر جنرل بابر ملک نے کہاہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے بلوچستان بھر میں 1400اور کوئٹہ میں590ڈسپلے سینٹرز قائم کیے گئے ہیں تاہم ووٹرزڈسپلے سینٹرز میں 24اپریل تک ووٹر لسٹوں کے مطابق اپنے کوائف درست کرواسکتے ہیں۔
ڈی جی بابر ملک نے انتخابی فہرستوں میں نظر ثانی کے حوالے سے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بلوچستان میں مرد رائے دہندگان 24 لاکھ 28 ہزار 370 خواتین رائے دہندگان 17 لاکھ،65 ہزار 941 ٹوٹل رائے دہندگان 41 لاکھ 94 ہزار311 ہے ، انتخابی فہرستوں میں تبدیلی، تصحیح اور ووٹ کی منتقلی کے حوالے سے مختلف فارم الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ دفاتر ڈسپلے سینٹروں میں موجود ہیں ووٹر اپنے اصل شناختی کارڈ کے ہمراہ اور دیگر قواعد وضوابط پورے کر کے اس عمل کو مکمل کرسکتے ہیں۔
بابرملک نے بتایا کہ حالیہ مردم شماری کے بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی فہرستیں2018 کے انتخاب کے حوالے سے بنائی گئی ہے اور 26 مارچ سے بنائی جانے والی انتخابی فہرستوں کے دوسرے مر حلے میں نظرثانی کا عمل جاری ہے بلوچستان بھر میں تقریباً1400 ڈسپلے سینٹر جبکہ کوئٹہ میں90 سینیٹر قائم کیے گئے ہیں 26 مارچ سے شروع ہونے والا مرحلہ24 اپریل2018 تک جاری رہے گا جس کے بعد انتخابی فہرستوں کو منجمد کرکے پرنٹنگ کروا دی جائے گی اور اس میں پھر کوئی تبدیلی نہیں ہو سکتی۔
ڈی جی الیکشن کمیشن نے بتایا کہ انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی کے حوالے سے انتخابات2018 کے حوالے سے 10 کروڑ42 لاکھ رائے دہندگان پر مشتمل غیر حتمی ابتدائی انتخابی فہرست شائع کی گئی ہیں جس میں مرد رائے دہندگان5 کروڑ 84 لاکھ 63 ہزار 228 جبکہ خواتین رائے دہندگان4 کروڑ58 لاکھ4 ہزار353 ملک بھر میں ہے ۔