پاکستان اور افغانستان حالیہ کشیدگی کے خاتمے کیلئے سرگرم

جھڑپوں کے فوری بعد فوجی حکام کارابطہ،مفاہمت پرعمل پیرا رہیں گے،دفترخارجہ


Kamran Yousuf April 16, 2018
جھڑپوں کے فوری بعد فوجی حکام کارابطہ،مفاہمت پرعمل پیرا رہیں گے،دفترخارجہ۔ فوٹو : فائل

پاکستان اور افغانستان نے سرحدپرحالیہ جھڑپوں کے بعدکشیدگی کے خاتمے کیلئے کوششیں شروع کر دیں۔

باخبرحکام نے ایکسپریس ٹریبیون کوبتایاکہ کرم ایجنسی میں پاک افغان سرحدپرپیش آنے والے واقعہ نے دونوں ہمسایہ ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات بہتربنانے سے متعلق قائم اتفاق رائے کوخطرے میں ڈال دیا ہے تاہم انہوں نے کہاکہ پاکستان اس بات کویقینی بنانے کی ہرممکن کوشش کر رہاہے کہ سرحدکے واقعہ سے دونوں ملکوں کے درمیان مفاہمت کونقصان نہ پہنچے۔

ایک عہدیدارنے تصدیق کی کہ جھڑپوں کے فوری بعد دونوں جانب کے اعلیٰ فوجی حکام نے مزید کشیدگی سے بچنے کیلئے رابطہ قائم کیا۔ واضح رہے کہ وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کے حالیہ دورہ افغانستان کے دوران دونوں ملکوں نے فوجی سطح پرروابط کو بہتر بنانے سمیت متعدداقدامات اٹھانے پراتفاق کیا تھا تا کہ مزیدکسی غلط فہمی سے بچاسکے۔

دفترخارجہ کے ایک اعلیٰ اہلکار نے ایکسپریس ٹریبیون کوبتایاکہ پاکستان افغانستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات بہتربنانے کی کوششیں کر رہا ہے، سرحدپرپیش آنے والے ایسے واقعات بدقسمتی ہے کیونکہ ان کے منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں تاہم اہلکار کا کہنا تھا کہ پاکستان دونوں ملکوں کے درمیان مفاہمت کی پاسداری جاری رکھے گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں