بھارت میں رکن اسمبلی کلدیپ سنگھ زیادتی کے الزام میں گرفتار

بی جے پی رکن نے لڑکی کو نوکری کاجھانسہ دے کر زیادتی کی،ایک خاتون بھی گرفتار


خبر ایجنسی April 16, 2018
بی جے پی رکن نے لڑکی کو نوکری کاجھانسہ دے کر زیادتی کی،ایک خاتون بھی گرفتار۔ فوٹو: سوشل میڈیا

بھارتی پولیس نے اترپردیش میں بی جے پی کے رکن اسمبلی کلدیپ سنگھ سینگرکوگزشتہ سال نوکری کاجھانسہ دے کر17سالہ لڑکی سے زیادتی کرنے کے الزام میں گرفتارکرلیا۔

گزشتہ ہفتے متاثرہ لڑکی کی طرف سے ریاستی وریراعلیٰ کی رہائشگاہ کے باہر خودسوزی کی کوشش کے بعد بااثرسیاسی رہنما کیخلاف مقدمہ درج کیاگیاتھا جس کے اگلے ہی روز متاثرہ لڑکی کا والد پولیس حراست میں تشددکے باعث ہلاک ہوگیاتھا۔

سینٹرل بیوروآف انوسٹی گیشن (سی بی آئی ) نے کلدیپ سنگھ سینگرکی عدالت میں پیش کیا گیا اور عدالت نے انھیں7روزہ جوڈیشل ریمانڈپربھیج دیا۔

سی بی آئی کے ترجمان کے مطابقسی بی آئی کے ترجمان کے مطابق ہم نے اس معاملے کی جاری تفتیش کے دوران ایک خاتون ششی سنگھ کوبھی گرفتارکرلیاگیاہے۔متاثرہ لڑکی کے اہل خانہ کاکہناہے کہ اسے نوکری کاجھانسہ دے کرزیادتی کانشانہ بنایاگیا۔

واضح رہے کہ جموں وکشمیرمیں 8سالہ بچی سے زیادتی کے ساتھ ساتھ اترپردیش میں17سالہ لڑکی سے زیادتی کاواقعہ سامنے آنے کے بعد بھارت میں شدیدردعمل سامنے آیاہے اورمودی سرکارپرملزمان کیخلاف کارروائی کیلیے دباؤ بڑھا ہے جن کی جماعت پررکن اسمبلی کوتحفظ دینے کاالزام لگایا جارہاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں