بی آئی ایس پی کے تحت 5 سال میں 52 لاکھ افراد میں 466 ارب روپے تقسیم

پروگرام سے استفادہ کرنے والوں میں 102.75 ارب روپے تقسیم کیے گئے۔


خبر ایجنسی April 16, 2018
پروگرام سے استفادہ کرنے والوں میں 102.75 ارب روپے تقسیم کیے گئے۔فوٹو: فائل

لاہور: بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت 2012 سے 2017 تک کے عرصہ 6 برس کے دوران 5.28 ملین مسحقین میں 466.24 ارب روپے تقسیم کیے گئے۔

بی آئی ایس پی کی ایک سرکاری دستاویز کے مطابق 2012 میں پروگرام سے استفادہ کرنے والے 42 لاکھ 13ہزار 643مستحقین میں 42.30 ارب روپے کی رقوم تقسیم کی گئی تھیں۔ 2013 میں 42 لاکھ 17 ہزار 977 استفادہ کرنے والوں میں 53.033 ارب روپے کی رقوم تقسیم کی گئیں۔

اسی طرح 2014 میں استفادہ کرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 47 لاکھ 32 ہزار 263 ہو گئی اور تقسیم کی گئی رقوم بھی بڑھ کر تقریبادوگنا ہو گئیں اور76.04 ارب تقسیم کیے گئے۔ 2015 میں پروگرام سے مستفید ہونے والوں کی تعداد 51 لاکھ 2 ہزار 529 تھی اور تقسیم کی گئی رقوم بڑھا کر 92.21 ارب کر دی گئیں۔

2016 میں استفادہ کرنے والوں کی تعداد 52 لاکھ 63 ہزار 221ہو گئی اور استفادہ کرنے والوں میں 99.94 ارب تقسیم کیے گئے اور 2017 میں استفادہ کرنے والوں کی تعداد 52 لاکھ86 ہزار122 ہو گئی اور پروگرام سے استفادہ کرنے والوں میں 102.75 ارب روپے تقسیم کیے گئے۔

نادرا کی طرف سے تصدیق اور اسکروٹنی کے عمل کے ذریعے ایک لاکھ 25 ہزار714 مشتبہ استفادہ کرنے والے افراد کی ادائیگیاں بھی اس دوران روکی گئی ہیں جن میں سندھ سے 55 ہزار 773،پنجاب سے 44 ہزار 603،خیبر پختونخوا سے 16 ہزار 35،بلوچستان سے 6ہزار 373،آزاد کشمیر سے 1880،گلگت بلتستان سے 1050مشتبہ استفادہ کرنے والے افراد کی ادائیگیاں روکی گئی ہیں۔

اس غفلت کے ارتکاب پر عملے کے 69 ارکان کو پہلے ہی شو کاز نوٹس جاری کیے جا چکے ہیں اور انکوائری کی جا رہی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں