ڈونلڈ ٹرمپ جھوٹے اور اخلاقی طور پر صدارت کیلئے نااہل ہیں جیمز کومی

ٹرمپ کے نزدیک سچائی کی خاص اہمیت نہیں وہ مسلسل جھوٹ بولتے رہتے ہیں، سابق ڈائریکٹر ایف بی آئی


ویب ڈیسک April 16, 2018
ٹرمپ کے نزدیک سچائی کی اہمیت نہیں وہ جھوٹے آدمی ہیں، سابق ڈائریکٹر ایف بی آئی فوٹو:فائل

امریکی تفتیشی ادارے ایف بی آئی کے سابق سربراہ جیمز کومی نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اخلاقی طور پر نااہل قرار دے دیا۔

امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکی تفتیشی ادارے ایف بی آئی کے سابق سربراہ جیمز کومی نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اخلاقی طور پر صدارت کے لیے نااہل ہیں کیونکہ وہ خواتین کو محض گوشت کا ٹکرا سمجھتے ہیں، ٹرمپ کے نزدیک سچائی کی خاص اہمیت نہیں، وہ مسلسل جھوٹ بولتے رہتے ہیں اور انصاف کی راہ میں رکاوٹ بھی بنتے ہیں۔



یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ نے ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کو عہدے سے ہٹا دیا

جیمز کومی نے کہا کہ میں اس بات سے اتفاق نہیں کرتا کہ ٹرمپ دماغی طور پر نااہل ہیں یا وہ ڈیمنشیا (دماغی تنزلی) کے مرض میں مبتلا ہیں، میرے خیال سے وہ طبی طور پر نہیں بلکہ اخلاقی طور پر صدر کے عہدے کے لیے نااہل ہیں۔ ایف بی آئی کے سابق ڈائریکٹر نے کہا کہ ہمارے صدر کو قابل احترام شخصیت اور ملکی اقدار کا حامل ہونا چاہیے جن میں سب سے اہم سچائی کی صفت ہے، لیکن ٹرمپ اس خوبی پر پورا نہیں اترتے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ نے جیمز کومی کو اداکار قرار دیدیا

جیمز کومی نے امریکی صدر کا غنڈوں کے سرغنہ سے موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ اپنے وفاداروں سے گھرے رہتے ہیں، کومی نے ڈونلڈ کی برطرفی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر کا عہدے سے ہٹایا جانا شہریوں کو بے لگام کر دے گا۔ ادھر ڈونلڈ ٹرمپ نے جیمز کومی کو انتہائی جھوٹا شخص قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ ٹرمپ نے جیمز کومی کو گذشتہ سال عہدے سے برطرف کردیا تھا جس کے بعد یہ ان کا پہلا انٹرویو ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں