لاہور کے چڑیا گھر میں فیملی کے بغیر داخلہ ممنوع قرار دے دیا گیا

سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر چڑیا گھر کے سامنے سے پارکنگ بھی ختم کردی گئی


آصف محمود April 16, 2018
پابندی سے چڑیا گھر کی آمدن پر فرق پڑے گا، ذرائع فوٹو: فائل

BERLIN: انتظامیہ نے فیملی کے بغیر کسی بھی فرد کا چڑیا گھر میں داخلہ ممنوع قرار دے دیا ہے۔

لاہور چڑیا گھر میں تفریح کے لئے فیملی کے بغیر آنے والوں کا داخلہ ممنوع قرار دے دیا گیا ہے، جس کے تحت اب اکیلے یا دوستوں کے ساتھ آنے والے مرد حضرات کو چڑیا گھرمیں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی، صرف فیملیز کو چڑیا گھر میں داخلے کی اجازت دی جارہی ہے، اس کے علاوہ چڑیا گھر کے سامنے سے پارکنگ ختم کردی گئی ہے جب کہ سیکیورٹی انتظامات بھی پہلے سے مزید سخت کردیئے گئے ہیں۔

چڑیا گھرانتظامیہ کے اقدام سے جہاں فیملی کے بغیر آنے والے پریشان اور مایوس ہیں وہیں ایسی فیملیزخوش ہیں جن کے ساتھ جوان لڑکیاں تفریح کے لئے آتی ہیں، ان کا کہنا ہےکہ اب وہ لوگ آزادی سے یہاں گھوم پھرسکتے ہیں، نہ تو کوئی انہیں گھور کر دیکھے گا اور نہ کسی کے نازیبا الفاظ سننا پڑیں گے۔

لاہور چڑیا گھر کے ڈائریکٹر حسن سکھیرا کا کہنا ہے کہ یہ اقدام فیملیز کی طرف سے آنے والی شکایات کے بعد اٹھایا گیا ہے، یہ پابندی مستقل نہیں ہے چند دن بعد تمام شہریوں کو چڑیا گھرمیں داخلے کی اجازت ہوگی، اس پابندی کی ایک وجہ کچھ سیکیورٹی وجوہات بھی ہیں تاہم ان کو اجاگر کرنا مناسب نہیں ہے، اس پابندی سے چڑیا گھر کی آمدن پر فرق پڑے گا لیکن اس بات کی خوشی ہے کہ فیملیز بہت خوش ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں