محمد حفیظ بولنگ ایکشن ٹیسٹ کیلئے انگلینڈ روانہ

محمد حفیظ کا آل راؤنڈر اسٹیٹس معطل ہونے کی وجہ سے کیریئر بھی خطرے میں ہے۔


Sports Reporter April 16, 2018
حفیظ کا آل راؤنڈر اسٹیٹس معطل ہونے کی وجہ سے کیریئر بھی خطرے میں ہے,فوٹو:فائل

آل راﺅنڈر محمد حفیظ بولنگ ایکشن ٹیسٹ کیلئے انگلینڈ روانہ ہو گئے، آئی سی سی کی منظور شدہ لیب میں ایکشن کی جانچ منگل کو ہوگی۔

گزشتہ سال رپورٹ کئے جانے کے بعد آئی سی سی کے زیر اہتمام ٹیسٹ میں ان کے بازو کا خم 15 ڈگری کی قانونی حد سے متجاوز پایا گیا تھا، اصلاح کیلئے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کام کرنے کے بعد آئی سی سی سے دوبارہ جائزے کیلئے درخواست کردی گئی تھی۔ کیریئر میں تیسری مرتبہ پابندی کا شکار ہونے کے بعد محمد حفیظ کا آل راؤنڈر اسٹیٹس معطل ہونے کی وجہ سے کیریئر بھی خطرے میں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں