شعبان المعظم کا چاند نظر نہیں آیا چیئرمین رویت ہلال کمیٹی

شب برات یکم مئی، منگل اور بدھ کی درمیانی شب کو ہوگی،مفتی منیب الرحمان


ویب ڈیسک April 16, 2018
ملک کے کسی بھی حصے سے چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ، فوٹو: فائل

شعبان المعظم کا چاند نظر نہیں آیا جب کہ یکم شعبان 18 اپریل بروز بدھ کو ہو گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت شعبان کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہوا۔ اجلاس کے بعد مفتی منیب الرحمان نے چاند نہ نظر آنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یکم شعبان 18 اپریل بروز بدھ کو ہوگی جب کہ شب برات یکم مئی، منگل اور بدھ کی درمیانی شب کو ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں