بھٹ شاہ پولیس کی کارروائی غیر رجسٹرڈ200موٹر سائیکلوں کے چالان

ایس ایس پی مٹیاری کے حکم پر 19تھانوں کی پولیس حرکت میں آگئی، چیکنگ کے بہانے رقم بٹورنے کا سلسلہ بھی جاری


Nama Nigar April 13, 2013
محمد علی بلوچ نے بتایا کہ کراچی سمیت دیگر شہروں میں لوگ برسوں تک گاڑیوں کے کاغذات نہیں بنواتے جس کی وجہ سے جرائم میں اضافہ ہورہا ہے۔ فوٹو: نور/فائل

مٹیاری، سیکھاٹ، بھٹ شاہ، ہالا، سعیدآباد ودیگر 19 تھانوں کے ایس ایچ اوز نے ایس ایس پی مٹیاری محمد علی بلوچ کے حکم پر 24گھنٹوں کے اندر 200 غیررجسٹرڈ موٹرسائیکلوں کے چالان کر دیے۔

محمد علی بلوچ نے بتایا کہ کراچی سمیت دیگر شہروں میں لوگ برسوں تک گاڑیوں کے کاغذات نہیں بنواتے جس کی وجہ سے جرائم میں اضافہ ہورہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ مٹیاری میں ہر صورت امن وامان برقرار رکھا جائے گا۔ دوسری جانب ضلع بھر میں چالان کرنے کے بہانے سیکڑوں موٹرسائیکل سواروں کو لین دین پر چھوڑنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔



جبکہ سیکھاٹ میں موٹرسائیکلیں روکنے کے خلافشہریوں نے نیشنل ہائی وے پر دھرنا دے اسے بلاک کر دیا جس کے بعد پولیس نے پکڑی گئی موٹرسائیکلیں چھوڑ دیں۔ ضلع بھر میں پولیس کی جانب سے غیر رجسٹرڈ موٹرسائیکلوں کے خلاف کارروائی کے باعث لوگوں میں کھلبلی مچ گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |