پولیس پر ڈاکوؤں کی فائرنگ مقابلے میں3ملزمان گرفتار اسلحہ برآمد

بیلو روڈ پر واردات کی نیت سے کھڑے 3مسلح افراد نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کر دی۔


Nama Nigar April 13, 2013
ایس ایچ او دڑو محمد علی نے بتایا کہ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ کچھ نامعلوم افراد بیلو روڈ پر حاجی غلام سرور بروہی کے بنگلے کے قریب واردات کرنے کے ارادے سے کھڑے ہی۔ فوٹو: فائل

دڑو کے قریب پولیس اور ملزمان میں مقابلہ، دو طرفہ فائرنگ کے بعد قتل اور جرائم کے مقدموں میں ملوث 3روپوش ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد۔ تفصیلات کے مطابق دڑو کے قریب بیلوروڈ پر ڈکیتی کی نیت سے کھڑے ملزمان نے پولیس پارٹی پر اندھادھند فائرنگ کر دی۔

پولیس کی جوابی فائرنگ پر ملزمان نے تالاب میں گھسنے کی کوشش کی، پولیس نے گھیراؤ کرتے ہوئے 3 مفرور ملزمان سکندر علی کنڈرا، سومار کنڈرا اور محرم علی کنڈرا کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بندوق، پسٹل اور کلہاڑی برآمد کر لی۔ ایس ایچ او دڑو محمد علی نے بتایا کہ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ کچھ نامعلوم افراد بیلو روڈ پر حاجی غلام سرور بروہی کے بنگلے کے قریب واردات کرنے کے ارادے سے کھڑے ہیں۔



جس پر پولیس جائے وقوع پر پہنچی توملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی۔ ایس ایچ او نے بتایا کہ ملزمان دڑو ، بٹھورو، جھوک شریف سمیت گردو نواح میں جرائم کی واردتوں میں ملوث ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں