اوورسیز پاکستانیوں کو ای ووٹنگ کی سہولت دینے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا الیکشن کمیشن
الیکشن کمیشن نے اس ضمن میں سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا
الیکشن کمیشن نے اوورسیز پاکستانیوں کو ای ووٹنگ کی سہولت دینے کے حوالے سے خبروں کی تردید کردی اور کہا ہے کہ ای ووٹنگ کی سہولت دینے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں کو انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے لیے ای ووٹنگ کی سہولت دینے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں ان میں کوئی صداقت نہیں۔
الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ ڈالنے کی سہولت کا معاملہ کافی عرصے سے زیر غور ہے، سمندر پار پاکستانیوں کو ای ووٹنگ کی سہولت کے لیے کئی پائلٹ پراجیکٹ ہونے ہیں تاہم قانون اس مرحلے پر کسی بھی انتخاب میں ای ووٹنگ کی اجازت نہیں دیتا۔