ثنا میر ویمنز ون ڈے بولنگ رینکنگ کی ٹاپ 5 میں شامل

جیس جوناسین نے نمبرون پوزیشن سنبھالے رکھی، بیٹنگ میں اسٹیفنی سب سے آگے۔


Sports Desk April 17, 2018
جیس جوناسین نے نمبرون پوزیشن سنبھالے رکھی،بیٹنگ میں اسٹیفنی سب سے آگے۔ فوٹو : فائل

پاکستانی اسپنر ثنا میرآئی سی سی ویمنز ون ڈے بولنگ رینکنگ کی ٹاپ5 میں شامل ہوگئیں۔

ثنا نے حالیہ درجہ بندی میں 620 پوائنٹس کے ہمراہ چوتھی پوزیشن پر جگہ بنالی،بھارتی پیسر جھولان گوسوامی ان سے ایک درجے پیچھے پانچویں نمبر پر براجمان ہیںِ۔ آسٹریلیا کی جیس جوناسین نے نمبرون پوزیشن سنبھالے رکھی، ان کی ہموطن میگن شیٹ نے دوسرے نمبر پر قدم جمائے رکھے، جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والی میریزین کاپ تیسرے نمبر پر ہیں۔

2005 میں ڈیبیو کرنے والی ثنامیر اب تک 108 ون ڈے انٹرنیشنل میں پاکستان کی نمائندگی کرچکی ہیں، 2017 کے ورلڈ کپ میں ٹیم کی مایوس کن پرفارمنس کے بعد ان سے قومی ون ڈے ٹیم کی قیادت واپس لے لی گئی تھی، ان کی جگہ بسمہ معروف کو یہ ذمے داری سونپی گئی ہے۔

گرین شرٹس نے گزشتہ ماہ سری لنکا میں ون ڈے سیریز میں 3-0 سے کلین سوئپ کیا تھا اور اس میں ثنا نے کلیدی کردار ادا کیا تھا، پی سی بی نے رینکنگ میں حالیہ ترقی پر انھیں مبارکباد دی ہے۔

دوسری جانب بیٹنگ میں بھارتی اوپنر سمرتی مندھانا نے کیریئر کی بہترین چوتھی پوزیشن حاصل کرلی،21 سالہ مندھانا پہلی بار ٹاپ5 میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہیں۔

آل رائونڈرز میں بھارت کی دیپتی شرما نے ترقی ملنے پر تیسری پوزیشن پر قدم رکھ دیے، ان سے آگے آسٹریلیا کی الیسی پیری اور ویسٹ انڈین کرکٹر اسٹیفنی ٹیلر ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |