امریکی گلوکارہ برٹنی اسپیئرز بالی وڈ میں فن کا جادو جگائیں گی

تامل پروڈیوسر نے اپنی ہندی فلم کے لیے پاپ اسٹار کو کاسٹ کیا ہے۔

تامل پروڈیوسر نے اپنی ہندی فلم کے لیے پاپ اسٹار کو کاسٹ کیا ہے۔ فوٹو: فائل

امریکی گلوکارہ برٹنی اسپیئرز اب ممبئی فلم نگری میں اپنے فن کا جادو جگانے آرہی ہیں۔


امریکی پاپ اسٹار برٹنی اسپیئرز کو تامل پروڈیوسر نے اپنی ہندی فلم کو ہٹ کرنے کے لیے اپنی فلم میں کاسٹ کیا ہے جہاں وہ ہندی میں گانا گائیں گی۔

واضح رہے کہ 18 برس کی عمرم یں اپنے پہلے ہی گانے سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی امریکی گلوکارہ کو تامل فلموں کے پروڈیوسر سعد آنند نے اپنی ہندی فلم کی کامیابی کلیئے برٹنی کے فن کا سہارا لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق برٹنی کو فلم سائن کرنے کے پیسے بھی دیے جاچکے ہیں۔
Load Next Story