معیاری کہانیاں فلمیں کامیاب بناسکتی ہیں سید نور

پاکستان کی فلم کا کوئی مقابلہ نہیں، کم وسائل کے باوجود اچھی فلمیں بنانے کی کوشش کی، سید نور


Showbiz Reporter April 13, 2013
پاکستان کی فلم کا کوئی مقابلہ نہیں، کم وسائل کے باوجود اچھی فلمیں بنانے کی کوشش کی، سید نور فوٹو: فائل

THIMPHU: ہدایتکار سید نور نے کہا ہے کہ معیاری کہانیاں فلم کوکامیاب بناسکتی ہیں اب دوربدل چکاہے لوگ بہت جدت کے ساتھ سوچنے لگے ہیں۔

ان خیالات کااظہارانھوں نے نمائندہ ایکسپریس سے بات چیت کے دوران کیاان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی فلم کاکوئی مقابلہ نہیں ہے ہم نے کم وسائل کے باوجوداچھی فلمیں بنانے کی کوشش کی ہے مگرانھیں اس طرح پذیرائی حاصل نہیں ہوئی جیسے ہم نے محنت کی تھی۔



ایک سوال کے جواب میں سید نور کا کہنا تھا کہ ہندوستان میں ابھی حال ہی میں ایک فلم کرکے آیا ہوں جتناان کے بارے میں یہاں مشہور ہے ایسا بلکل بھی نہیں ہے دورکے ڈھول سہانے ہوتے ہیں ہم ڈرامے کی طرح فلم کے اعتبار سے بھی ان سے بہت بہتر ہیں اگر انویسٹر ہندوستان کی طرح پاکستان میں بھی فلم کے لیے کوشیش جاری ہیں، امید ہے کہ جلدپاکستان کی فلم انڈسٹری کواپنے پیروں پر کھڑا کرسکیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں